کراچی میں امن کی بحالی تک آپریشن جاری رکھا جائے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی۔


ویب ڈیسک November 09, 2016
آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں فوکسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں مکمل امن بحال کیا جائے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں دفاعی اور جارحانہ آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کی جنگی مشقوں میں شرکت کی اور فارمیشنز کی جنگی قابلیت میں اضافے، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔





ترجمان پاک فوج کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں آرمی چیف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں آرمی چیف نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔



اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کراچی میں فوکسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں مکمل امن بحال کیا جائے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |