امریکی کارگو پرحملے سے تیسرے فریق کو نقصان کی تلافی پراتفاق

پاکستان سے سامان کی ترسیل کے دوران نقصان کو تھرڈ پارٹی انشورنس کا تحفظ دیاجائیگا


Irshad Ansari December 18, 2012
جانی ومالی نقصان کیلیے زرتلافی فراہم کرنا کمرشل کیریئرز کی ذمے داری ہوگی، دستاویز فوٹو: فائل

امریکی سامان کی پاکستان کے راستے ترسیل کے دوران کسی بھی قسم کے دہشت گردی کے واقعے سے پاکستانیوں کے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو پورا کرنے کیلیے کمرشل کیئریرز کے ذریعے متاثرہ تھرڈ پارٹی کو زرتلافی فراہم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان کا امریکا کے علاوہ نیٹو اور ایساف کے ساتھ بھی پاکستان کے راستے سامان کی ترسیل کے حوالے سے معاملہ طے پاگیا ہے، پاکستان اور نیٹو و ایساف کے درمیان لیٹر آف ایکسچینج پر دستخط کے تحت امریکا کے ساتھ طے پانے والے ٹرمز آف ریفرنس کا اطلاق نیٹو اور ایساف کے سامان کی ترسیل پر بھی ہوگا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان امریکی و نیٹو اور ایساف فورسز کے سامان کی پاکستان کے راستے افغانستان کو ترسیل کے دوران دہشت گردی کے واقعے سے نقصان کو تھرڈ پارٹی انشورنس کا تحفظ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

5

جس کے تحت پاکستان کے راستے امریکی کارگو کی ٹرانزٹ کے دوران اگر امریکی سامان کو نقصان پہنچانے کیلیے کنٹینرز کو آگ لگادی جاتی ہے یا کوئی دہشت گردی کا دوسرا واقعہ رونما ہوجاتا ہے تو اس سے ہونے والے تیسرے فریق کے جانی و مالی نقصان کو پورا کرنے کیلیے زرتلافی فراہم کرنا کمرشل کیریئرز کی ذمے داری ہو گی اور اس کیلیے کمرشل کیئریرز اور متاثرہ فریق کے درمیان باہمی مذاکرات کے بعد جو معاملات طے پائیں گے ان کے مطابق کمرشل کیریئر کی طرف سے متاثرہ فریق کو زرتلافی فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں