بھارت نے معاشی نمو کا سالانہ ہدف نظرثانی کے بعد کم کردیا

5.7 تا5.9 فیصد گروتھ کیلیے بھی مرکزی بینک کے معاون اقدامات کی ضرورت ہوگی


AFP December 18, 2012
مگر اس کو حاصل کرنے کیلیے بھی مرکزی بینک کے معاون اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ فوٹو: فائل

بھارت نے پیر کو رواں مالی سال کیلیے معاشی نمو کا ہدف نظرثانی کے بعد کم کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی نمو کا ہدف 5.7 سے 5.9 فیصد کردیا گیا ہے مگر اس کو حاصل کرنے کیلیے بھی مرکزی بینک کے معاون اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

یاد رہے کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والی مالی سال کے لیے ابتدا میں 7.85 فیصد کی شرح نمو کا تخمینہ لگایا گیا تھا، بھارت نے شرح نمو کے ہدف پر نظرثانی مرکزی بینک کے زری پالیسی سے متعلق فیصلے سے ایک روز قبل کی ہے۔

6

غالب امکان ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا شرح سود کو برقرار رکھنے کااعلان کرے گا۔ پیر کووزارت خزانہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ وسط مدتی اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی معاشی نمو پہلی ششماہی میں 5.4 فیصد کی گروتھ سے بہتر ہو کر 5.7 سے 5.9 فیصد پرآنے کی امید ہے۔ مالی سال 2011-12 میں بھارتی معیشت نے 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی تھی جو 9 سال کی کم ترین سطح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں