راولپنڈی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام 2 ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 10 کلو چرس اور 5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، اینٹی نارکوٹکس فورس
ISLAMABAD:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے اٹک اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی میں اٹک اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب چوہڑ چوک پر کارروائی کی جس میں 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔ اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے مسافرویگن میں 10 کلو چرس اور 5 کلو ہیروئن چھپائی تھی جسے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہ حسین اور خیال محمد کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔