فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل
100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کپور کی تیسری، انوشکا شرما کی چوتھی اور ایشوریا رائے کی پہلی فلم ہے۔
بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' باکس آفس پراجے دیوگن کی فلم ''شیوے'' سے سخت مقابلے کے بعد 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہوگئی ہے۔
بالی ووڈ فلم ''اے دل ہے مشکل'' ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی اور انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کی نمائش کے بعد بھی سنیما گھروں کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے لیکن فلم پھر بھی فلم بینوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپوراور ایشوریا رائے کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' اوراجے دیوگن کی فلم ''شیوے'' کے درمیان باکس آفس پر سخت مقابلہ جاری ہے لیکن چاکلیٹی ہیرو کی فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور فلم نے بھارت میں 2 ہفتوں میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کپور کی تیسری، انوشکا شرما کی چوتھی اور ایشوریا رائے بچن کی پہلی فلم ہے۔
دوسری جانب فلم دنیا بھر میں بھی 70 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے جس کے بعد فلم مجموعی طور پر 172 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔