یونس خان نے آل رائونڈ کارکردگی سے فارم ثابت کردی
پریکٹس میچ میں 96 رنز کے بعد 2 وکٹیں، بابر اعظم اور شاہد آفریدی کی نصف سنچریاں
دورہ بھارت کی تیاری کیلیے کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں پاکستان بلو نے گرین کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے مات دے دی،یونس خان کی ٹیم گوکہ ناکام رہی۔
تاہم انھوں نے آل رائونڈ کارکردگی سے اپنی فارم ثابت کر دی، شعیب ملک کے زیر قیادت کھیلنے والی ٹیم کی فتح میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 60 اور شاہد آفریدی نے 52 رنز بناکر اہم کردار ادا کیا، تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مصباح الحق کی زیرقیادت پاکستان گرین نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 249 رنز اسکور کیے، یونس خان نے 96 کی اننگز کھیل کر بھرپور فارم ثابت کی، عمر اکمل 40 پر ناٹ آئوٹ رہے،اظہر علی نے 35 اور مصباح الحق نے 26 رنز بنائے،محمد حفیظ 5، ناصر جمشید 6، عدنان اکمل 9،عمر گل 5، وہاب ریاض 8 اورسعید اجمل 7 رنز تک محدود رہے۔
ذوالفقار بابر نے51 رنز دے کر2 وکٹیں لیں،انور علی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، محمد عرفان، اسد علی اور سہیل تنویر وکٹ سے محروم رہے۔ جواب میں بلو ٹیم نے ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 9 وکٹ پر حاصل کرلیا، بابر اعظم نے ناقابل شکست 60 رنز کی اننگز کھیلی، شاہد آفریدی نے 52 رنز بنائے،احمد شہزاد 47 اورکامران اکمل 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عمر امین صفر پر آئوٹ ہوئے، عمران فرحت 14،شعیب ملک9، سہیل تنویر 2 جبکہ انور علی اور اسد علی 3، 3 رنز تک محدود رہے،ذوالفقار بابر 12 پر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے، یونس خان7 رنز دے کر 2 وکٹیں بھی لے اڑے،سعید اجمل نے 60 کے عوض 3 پلیئرزکو پویلین کی راہ دکھائی،محمد حفیظ نے2 اوروہاب ریاض نے ایک وکٹ لی، عمر گل اور جنید خان کوئی کامیابی حاصل کر پائے۔