قومی سلامتی سے متعلق متنازع خبر حکومت کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

اجلاس میں خبر كی تحقیق كے حوالے سے آئندہ كا لائحہ عمل طے كیا جائے گا، ذرائع


Khususi Reporter November 09, 2016
اجلاس میں خبر كی تحقیق كے حوالے سے آئندہ كا لائحہ عمل طے كیا جائے گا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

قومی سلامتی سے متعلق متنازع خبر كے حوالے سے قائم كی جانے والی تحقیقاتی كمیٹی كا پہلااجلاس کل ہوگا۔

ذرائع كے مطابق حكومت كی جانب سے متنازع خبر كی تحقیقات كے لیے قائم كمیٹی كاپہلااجلاس كل دن 11 بجے جسٹس (ر)عامررضاكی سربراہی میں پنجاب ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ پنجاب ہاؤس گورنرونگ اس كمیٹی كاسیكرٹریٹ ہوگا اور اجلاس میں تمام ممبران كی ایك دوسرے سے ملاقات بھی ہوگی جب كہ اجلاس میں خبر كا اصل ماخذ كون تھا سمیت دیگرابتدائی فیصلے كیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کا نیوز لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خبر كی تحقیق كے حوالے سے آئندہ كا لائحہ عمل طے كیا جائے گا اور وزیرداخلہ چوہدری نثار خبر كی اب تك كی تحقیقات كے حوالے سے بریفنگ دیں گے جب کہ اجلاس میں كمیٹی كے روزانہ كی بنیاد پر اجلاسوں سمیت دیگرامور طے كیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی سے متعلق متنازع نیوز لیکس پر حکومت کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں