ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف امریکا میں شدید احتجاج مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی

گلوکارہ لیڈی گاگا نے ٹرمپ ٹاور کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔


ویب ڈیسک November 09, 2016
گلوکارہ لیڈی گاگا نے ٹرمپ ٹاور کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ فوٹو: بشکریہ مرر

امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کے بعد مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ممکنہ کامیابی پر ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے ٹائر نذر آتش کئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ کو اپنا صدر نہیں مانتے۔



آکلینڈ میں سین فرانسسکو کے باہر مظاہرین نے آکلینڈ ٹریبیون اخبار کے دفتر کے باہرآگ لگا دی جب کہ بعض مشتعل افراد نے ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کیا۔ سین ڈیاگو کے مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروں طالبعلم بھی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

نیویارک میں نامور گلوکارہ لیڈی گاگا نے ٹرمپ ٹاور کے سامنے پمفلٹ اٹھا کر احتجاج کیا جس پر نومنتخب صدر سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ لیڈی گاگا نے گندگی اٹھانے والا (سیورج) ٹرک کے سامنے کھڑے ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں