ڈیف کرکٹ پاکستان نے ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا
فائنل میں سری لنکا کو 92 رنز سے مات، نعیم ارشد نے 93 کی اننگز کھیلی
ڈیف کرکٹ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو92 رنز سے زیر کرتے ہوئے ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا،میزبان کے 234 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم 142 پر ڈھیر ہوگئی۔
نعیم ارشد نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور جیمخانہ کے باغ جناح گرائونڈ پر فائنل کا ٹاس پاکستانی کپتان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 234 کا مجموعہ ترتیب دیا، نعیم ارشد نے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے 93 رنز بنائے، عثمان گوہر نے51کی اننگز کھیل کر ان کا بھرپور ساتھ دیا،اسانکا 4 اورسنجیوا 2 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم اننگز کے شروع سے ہی دبائو کا شکار نظر آئی۔
میزبان بولرز نے عمدہ لائن و لینتھ سے بولنگ کر کے مہمان کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا، آئی لینڈرز37 اوورز میں 142 تک ہی پہنچ پائے، اسانکا نے59 رنز بنا کر تھوڑی بہت مزاحمت کی مگر دیگر بیٹسمینوں نے ساتھ نہ دیا،دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، محمد شکیل نے3 جبکہ عدنان غنی اور ذکا احمد نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پاکستان کے نعیم ارشد اور سری لنکن ایسانکا کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
پی سی بی کے جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ شفیق پاپا نے کھلاڑیوں میں انعاما ت تقسیم کیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستا ن ڈیف کرکٹ ٹیم کے منیجر ظہیر الدین بابر نے کہا کہ ایشیا کپ کا انعقاد کامیابی سے کیا گیا، امید ہے کہ اب غیر ملکی ٹیموں کو یہاں آکر کھیلنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی، ہم نے ثابت کردیاکہ پاکستان کھیلوں کیلیے محفوظ ملک ہے،ایونٹ میں شرکت کرنے والی پانچوں غیر ملکی ٹیمیں انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن نظر آئیں۔