ٹرمپ کی جیت ہالی ووڈ ستاروں کا سوشل میڈیا پر ردعمل

یہ امریکا کے لیے شرمناک رات ہے،کرش ایونزعوام مضبوطی سے کام لیں، مارک


ویب ڈیسک November 10, 2016
کیٹی پیری، میڈونا اور دیگر ہالی ووڈ اسٹارز نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہارکیا۔۔ فوٹو: فائل

امریکا میں صدارتی جنگ آخر کار ختم ہوگئی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری ثابت ہوگئی جس نے متعدد کو شدید جھٹکا دیا اور وہ امریکی انتخاب کے بارے میں سوالات کرنے لگے ہیں۔

اس حوالے سے ہالی ووڈاسٹارز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار مختلف الفاظ سے کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے متعدد اسٹارز نے اپنے پرستاروں پر زور دیا تھا کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں اور اب ان کے لیے یہ نتیجہ ہضم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار کرس ایوانز کافی دل برداشتہ نظر آئے، ان کے مطابق یہ امریکا کے لیے شرمناک رات ہے۔اداکار مارک نے پوری امریکی عوام کو مضبوطی سے کام لینے کی ہدایت کی۔

لیڈی گانا نے کہا کہ امریکا کے لیے دعا کی ضرورت ہے، کیٹی پیری، میڈونا اور دیگر ہالی ووڈ اسٹارز نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہارکیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں