سندھ سنسر بورڈ نے فلم جذبہ کونمائش کی اجازت دیدی
فلم کا خیال وطن سے محبت پر مبنی ہے،ریلیزکی تاریخ کا اعلان جلدہوگا، اسد جاوید
فلم ''جذبہ'' کو گذشتہ روز سندھ سینسر بورڈ سے ''سینسرسرٹیفکیٹ'' مل گیا ہے اس سے ایک ہفتہ قبل پنجاب سے بھی سینسر سرٹیفکیٹ مل چکا ہے، آئندہ چند روز تک فلم ریلیز کی تاریخ کااعلان کریں گے، یہ بات فلم کے پروڈیوسراسد جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
پروڈیوسر اسد جاوید نے کہا کہ یہ مووی فلم انڈسٹری کے نہ ہی پرانے چہروں پرفلمائی گئی اور نہ ہی پرانی روایتی سوچ رکھنے والے ''بابوں'' نے بنائی ہے،بلکہ فلم ''جذبہ ''پاکستان کے ''یوتھ'' خوبصورت نوجوان چہروں پرعکس بند ہوئی ہے اور اسے لکھنے والے اور فلمانے والے بھی نوجوان ہی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک پاکستان سے بھرپور پیار کیا جائے اور ہر شہری حب الوطنی کا عملی مظاہرہ کرے، یہی ہماری فلم کا مرکزی خیال ہے،
اسد جاوید نے بتایا کہ فلم کے رائیٹرابرارحبیبی ہیںجب کہ فلم کی کاسٹ میںہیروببرک شاہ، ہیروئن حناممتاز ہیں جب کہ دیگر فنکاروں بابر خان، فریال رانا، شیراز سکندر، عثمان، شفیق راجہ، شاہد ہاشمی، سلیم البیلا، سمیع ودیگر شامل ہیںفلم کے ڈانس ڈائریکٹر پپوسمراٹ، میک اپ میں شہزاد منا گلوکاروں میں انوررفیع، سائرہ نسیم، فاروق شاد، سہیل ارشد اور صائمہ ممتازشامل ہیںشاعری اور میوزک ڈائریکٹر کی خدمات علی ساجد دی ہیں۔
فلم ''جذبہ ''کے کیمرہ میں آفتاب احمد ہیں پروڈیوسر اسد جاوید نے کہا کہ فلم ''جذبہ'' 2016کی سپرہٹ اورپاکستان کی یادگارفلموں کی لسٹ میں شامل ہوگی ''جذبہ'' نوجوانوں میں وطن کے لیے محبت کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔