پاکستان سے پہلا ٹیسٹ کیوی ٹیم میں راویل اور ایسٹل کی شمولیت کا امکان
پاکستان سے پہلے ٹیسٹ کیلیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو ہوگا
پاکستان سے پہلے ٹیسٹ کیلیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔
13 رکنی اسکواڈ میں مارٹن گپٹل کی جگہ یقینی نہیں ہے، انھوں نے گذشتہ فرسٹ کلاس میچ میں 56 اور 128 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ بھارت سے تیسرے ٹیسٹ میں بھی72 اور 29 رنز اسکورکیے تھے، مگر کچھ عرصے سے کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ سے ان پر کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد ڈانواں ڈول ہوگیا، ان کی جگہ آکلینڈ کے جیت راویل کو ڈیبیو کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مچل سینٹنر کے انجرڈ ہونے کے بعد اسپن بولنگ کی ذمہ داری ٹوڈ ایسٹل کو ملنے کا امکان ہے، انھیں ایش سودھی پر ترجیح دی جا سکتی ہے۔
ایسٹل نے اپنا واحد ٹیسٹ چار برس قبل کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا، انھوں نے 3 حالیہ فرسٹ کلاس میچز میں 18.07 کی اوسط سے 14 وکٹیں لی ہیں۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن، ٹام لیتھم، جیت راویل، روس ٹیلر، ہینری نکولس، جمی نیشام، بریڈلی جان واٹلنگ، ٹوڈ ایسٹلے، میٹ ہینری، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور لیوک رونچی شامل ہوسکتے ہیں۔