اسلام آباد موٹر وے پررینجرزکی گاڑی کوحادثہ 2 اہلکارجاں بحق

رینجرز اہلکار اسلام آباد سے تربیلا جارہے تھے کہ فتح جنگ کے قریب حادثہ پیش آیا


ویب ڈیسک November 10, 2016
رینجرز کے جوان اسلام آباد سے تربیلا جا رہے تھے کہ حادثہ فتح جنگ کے قریب پیش آیا، پولیس: فوٹو: فائل

KARACHI: موٹر وے ایم ون پر رینجرز کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں موٹروے ایم ون پر ڈبل کیبن گاڑی میں سوار رینجرز 14 اہلکار تربیلا جارہے تھے کہ فتح جنگ کے قریب گاڑی کا ٹائی راڈ کھلنے سے گاڑی الٹ گئی، گاڑی الٹنے کے نتیجے میں حوالدار اورلانس نائیک جاں بحق جب کہ 10 اہلکارزخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ چودہری نثارنے رینجرز کی گاڑی کے حادثے پراظہارافسوس کیا اورجاں بحق ہونے والے رینجرزجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی جب کہ زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔