ہماری وکٹیں گرانے کی خواہش رکھنے والوں کوناکامی ہی ہوگی خواجہ آصف

سیالکوٹ کے لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور عدلیہ نے بھی عوام کے فیصلے کی تائید کی، خواجہ آصف


ویب ڈیسک November 10, 2016
میرے پاس اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے لئے الفاط نہیں ہیں، خواجہ آصف۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کااحترام کرتے ہیں اور ہماری وکٹیں گرانے کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی ہی ہو گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 110 میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواستیں مسترد کئے جانے کے بعد ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرے پاس اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے لئے الفاط نہیں ہیں، سیالکوٹ کے لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ اور عدلیہ نے بھی عوام کے فیصلے کی تائید کی۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ انتخاب کی درخواست مسترد

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری وکٹیں گرانے کی خواہش رکھنے والوں کوناکامی ہی ہوگی، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور سب کو یہ فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں