ہندوتاجر کے گھر میں ڈکیتی طلائی زیوراتنقدی سے محروم

ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5تولے سونے کے زیورات، 80ہزارروپے لوٹ کر فرار


Nama Nigar December 18, 2012
واقعہ کے خلاف بھیل برادری کے سیکڑوں افراد کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

WASHINGTON: سانگھڑ شہر میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار شہری عدم تحفظ کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب گلشن کمال کے علاقے میں4 ڈاکو مقامی ہندو تاجر نتھو ولد تگو کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5تولے سونے کے زیورات،80ہزار روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ دوسری طرف اس واقعہ کے خلاف بھیل برادری نے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر نتھو میئومل و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سانگھڑ پولیس نے بروقت اطلاع کے باوجود کچھ نہیں کیا، کارر وائی کے بعدصرف دلاسے دیتی رہیاورڈاکو لوٹ مار میں مصروف رہے۔انہوں نے کہا کہ، اسی ماہ ہائوسنگ سوسائٹی سانگھڑ میں ڈاکوئوں نے اختر راجپوت کے گھرمیں لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی۔

3

نیشنل بینک سنجھورو کے منیجر خالد رحمانی کے گھر ڈھک پاڑہ بلاک نمبر12میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر ایک نوجوان اللہ رکھا راجپوت اوراس کے سسر کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ شہری شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا شکار ہیں سانگھڑ پولیس ایسے واقعات کی ایف آئی آر درج کرنے کیلیے تیار نہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں