پارلیمنٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ڈاکٹر صفدر سرکی
جمہوریت نے نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا، مسلح جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے
پارلیمنٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جمہوریت نے ہمیں ماسوائے نقصان کے کچھ نہیں دیا، ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش ہم سے علیحدہ ہوگیا۔
ان خیالات کا اظہار جئیے سندھ تحریک کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر صفدر سرکی نے بھٹ شاہ درگاہ پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سید کے فکر اور فلسفے کے مطابق حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیںاور اسی مشن کوآگے کرنے کیلے جیکب آباد سے کراچی تک پیدل مارچ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فنکشنل سمیت دیگر تنظمیں ووٹ لے کر قوم کی حالت تبدیل نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سید کے فکر و فلسفے پر جو بھی قوم پرست تنظیمیں یقین رکھتی ہیں وہ جلد ایک پرچم تلے جمع ہوجائیں۔ صفدر سرکی نے کہا کہ مسلح جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے، قوم پرست سندھ کے خیر خواہ ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، بشیر خان قریشی شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے۔