مخالفین پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیںعاجز دھامرہ
نیا بلدیاتی نظام صوبے میں ہم آہنگی کا ذریعہ ثابت ہوا، پی پی مخالف اتحاد مستردہو گیا
سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ پی پی پی مخالف اتحاد اپنی وضاحت آپ ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی پی پی ہی سندھ اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
اس کے خلاف اتحاد کا بننا کوئی نئی بات نہیں، لیکن گزشتہ 40 برسوں سے عوام اس قسم کے اتحاد کو مسترد کرتی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹ شاہ میں درگاہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ سے پی پی پی کارکنان کے ہمراہ گڑھی خدا بخش تک پیدل مارچ کے آغاز سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں کو جمع کرنا پی پی پی کے لیے ایک عام بات ہے۔نیا بلدیاتی نظام سندھ کے لوگوں کے درمیان رواداری اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے میں اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین پی پی پی سے خوفزدہ ہیں اور اس لیے انہوں نے الیکشن کیلئے اتحاد بنایا ہے، مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پی پی پی ہی ہے جو ملک اور عام آدمی کے لیے اپنے قائدین اور ورکرز کی قربانیاں دیتی آئی ہے جب کہ اس کے برعکس دیگر سیاسی جماعتوں کو ملک اور لوگوں کے مستقبل سے کوئی دلچسپی نہیں، بلکہ وہ صرف کسی بھی طریقے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عاجز دھامرہ نے کہا کہ جب پی پی پی اپنی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک بڑی تحریک چلائے گی تو مخالفین کو سندھ کے لوگوں سے کوئی حمایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا آئندہ دور خوشحالی اور ترقی کا دور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیدل مارچ کرنے کا مقصد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ قبل ازیں سینیٹر عاجز دھامرہ نے حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر میر سہراب خان مری، پی پی پی یوتھ لیڈر احسان ابڑو اور پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔