آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور افغانستان کیلیے جاپانی نمائندہ خصوصی کی ملاقاتیں
ملاقاتوں میں باہمی دلچپسی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک فوج
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور جاپان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے نے ملاقاتیں کی جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکمانستان کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری اور وزیر دفاع جی ایچ کیو پہنچے جہاں فوجی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی ، پیشہ وارانہ امور، اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ میں جاپان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، خاص کر افغانستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔