ہالی ووڈ اداکاربریڈ پٹ پر بیٹے پر تشدد کا الزام ثابت نہ ہوسکا

لاس اینجلس کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سروسز نے بریڈ پٹ کو بیٹے پر تشدد کے الزامات سے کلین چٹ دے دی۔


ویب ڈیسک November 10, 2016
لاس اینجلس کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سروسز نے بریڈ پٹ کو بیٹے پر تشدد کے الزامات سے کلین چٹ دے دی۔ فوٹو؛ فائل

لاس اینجلس کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سروسز نے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کو ان کی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی کی جانب سے بیٹے پر تشدد کے الزامات سے کلین چٹ دے دی۔

گزشتہ دنوں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور ساتھ ساتھ سابقہ شوہر پر دوران پرواز بیٹے پر تشدد کرنے اور مغلظات بکنے کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی تھیں لیکن اب انہیں اس معاملے میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انجلینا جولی کےسابقہ شوہر پر الزامات کے بعدلاس اینجلس کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سروسز نے اداکارہ، ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ، بچوں اور عینی شاہدین سے انٹرویو کیے جس کے بعد انہیں اپنی رپورٹ میں بے قصور قرار دیا ہے.رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی، عینی شاہدین اور بچوں کے انٹرویوز میں بریڈپٹ پر بچوں پرکسی قسم کی مارپیٹ اور بدسلوکی ثابت نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بھی بچوں سے بدسلوکی والے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی بریڈ پٹ سے تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 2004 سے ایک ساتھ رہائش پذیر تھے اور 2 سال قبل ہی دونوں نے شادی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔