مجھے الزامات کی بنا پر ہٹانے کا تاثر غلط ہے ڈاکٹر عشرت العباد خان

سیاست كرنے كا فیصلہ نہیں كیا جب سوچوں گا تو بتادوں گا، سابق گورنر سندھ


ویب ڈیسک November 10, 2016
ابھی آرام كروں گا اور ایك كتاب ’’وہ جو میں كہہ نہ سكا‘‘ لكھوں گا، سابق گورنر سندھ، فوٹو؛ فائل

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہےکہ یہ تاثر غلط ہےکہ مجھے کسی الزامات کی بنا پر ہٹایا گیا لیکن یہ وفاق کا استحقاق ہے اور اس فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا یہ تاثر غلط ہے كہ مجھے كسی الزامات كی بنا پر ہٹایا گیا ہے، میرے متعلق جو باتیں منسوب كی جارہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، وفاقی حكومت نے مجھے عہدے سے ہٹایا ہے جو وفاق كا استحقاق ہے اس فیصلے كو قبول كرتا ہوں۔ انہوں نے كہا كہ 14 برس سندھ كو گورنررہا، عوامی مسائل بلاتقریق خدمت حل كیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ تعینات

گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی آرام كروں گا اور ایك كتاب ''وہ جو میں كہہ نہ سكا'' لكھوں گا اس كتاب میں بطور گورنر اپنی 14برس كے واقعات اور یاداشتوں كو قلمبند كروں گا۔ انہوں نے كہا كہ سیاست كرنے كا فیصلہ نہیں كیا ہے جب سوچوں گا تو بتادوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری فکر نہ کریں سب کچھ ٹھیک ہے، نئے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی صوبے كی بہتر انداز میں خدمت كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔