جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر 6 ارب 26 کروڑ ڈالر تک محدود
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبرمیں1.2فیصداضافے سے1.55ارب وطن بھجوائے
لاہور:
بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران3.83 فیصد کمی سے 6ارب 25کروڑ 80لاکھ 60 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6ارب 50کروڑ 70لاکھ 20ہزار ڈالر تھے جبکہ اکتوبر2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 55کروڑ 97لاکھ 50 ہزار ڈالر رہی جو ستمبر 2016 کے مقابلے میں 3.1فیصد کم اوراکتوبر 2015کے مقابلے میں 1.2فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی عرب سے اکتوبر 2015 میں 46کروڑ 45لاکھ ڈالرکے مقابل اکتوبر 2016 کے دوران 47کروڑ، متحدہ عرب امارات 36کروڑ 74 کروڑ ڈالر کے مقابل 35کروڑ 84 لاکھ ڈالر، امریکا18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 18کروڑ 32 لاکھ ڈالر، برطانیہ 19کروڑ 80 لاکھ ڈالرسے گھٹ کر 17 کروڑ 34لاکھ ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 17کروڑ 81 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 18کروڑ 31کروڑ ڈالر اور یورپی یونین کے ملکوں سے 3کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے مقابل گزشتہ ماہ 3کروڑ 53لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے گزشتہ ماہ آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 15کروڑ 61لاکھ 50 ہزار ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2015 میں ان ملکوں سے 11کرور 27لاکھ 10 ہزار ڈالر موصول ہوئے تھے۔