2020 کے امریکی صدارتی انتخاب کے لیے مشل اوباما کا نام گردش کرنے لگا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکسی نے مشل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرور حصہ لیں

مشل اوباما امریکا کے سیاسی منظر نامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔ ۔ فوٹو: فائل

امریکی صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020 کے صدارتی انتخاب کیلیے مشل اوباما کا نام سامنے آنے لگا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکسی نے مشل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرور حصہ لیں، تو کسی نے کہا کہ اس وقت مشل اوباما کیلیے 2020کا انتخاب جیتنے کے لیے بہترین ماحول ہے۔

مشل اوباما امریکا کے سیاسی منظر نامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق ان کے مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور اپنے شوہر صدر اوباما سے بھی زیادہ ہے۔
Load Next Story