ملکہ برطانیہ آج100سالہ تاریخ میں پہلی بار کابینہ اجلاس میں شریک ہونگی

ملکہ اپنی ڈائمنڈجوبلی کے سلسلے میں کابینہ اجلاس میں بطورمبصرشرکت کررہی ہیں۔


AFP December 18, 2012
ملکہ اپنی ڈائمنڈجوبلی کے سلسلے میں کابینہ اجلاس میں بطورمبصرشرکت کررہی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج 100 سالہ تاریخ میں پہلی بارکابینہ کے اجلاس میں شرکت کرینگی۔

اس سے قبل ملکہ کی پڑدادی ملکہ وکٹوریہ جو1901ء میں انتقال کرگئی تھیں نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔86سالہ ملکہ الزبتھ کابینہ اجلاس میں شرکت کیلیے وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ جائیں گی اور وزیراعظم کیمرون اوروزیرخارجہ ولیم ہیگ کے درمیان کیبنٹ ٹیبل پربیٹھیں گی۔ وزیراعظم کے دفترسے جاری بیان کے مطابق ملکہ اپنی ڈائمنڈجوبلی کے سلسلے میں کابینہ اجلاس میں بطورمبصرشرکت کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔