قائمہ کمیٹی نے5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی

بڑے نوٹ ختم کردیں تو لوگ بینکوں میں ٹرانزیکشن کی طرف جائیں گے، چیئرمین


News Agencies/Numainda Express November 11, 2016
چیئرمین کمیٹی نے میڈیا میں نئی ایمنسٹی اسکیم کی خبروں کاسوال اٹھاتے ہوئے پوچھاکہ حکومت کامنصوبہ کیاہے؟۔ فوٹو: فائل

LONDON: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملک سے 5ہزارروپے کے نوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ بڑے نوٹ مرحلہ وار ختم کر دیے جائیں تو لوگ بینکوں میںسرمایہ رکھنے کیساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کی طرف جائیں گے جبکہ حکومت کوبینکنگ ٹرانزیکشن میں کافی ٹیکس بھی اکٹھا ہواکریگا۔

اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی صدار ت میں ہوا۔ چیئرمین ایف بی ار نثارخان نے آگاہ کیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اخراجات 14فیصد ہوئے۔

چیئرمین کمیٹی نے میڈیا میں نئی ایمنسٹی اسکیم کی خبروں کاسوال اٹھاتے ہوئے پوچھاکہ حکومت کامنصوبہ کیاہے؟ تو چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میںمعاملہ زیر بحث ہے، ایف بی آرکوکوئی تجویز نہیںآئی۔ادھرپی اے سی ذیلی کمیٹی میں رینٹل پاور پلانٹس سے متعلق آڈٹ اعتراضا ت کے حوالے سے نیب نے رپورٹ پیش کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں