صدر ہوگوشاویز کی جماعت نے الیکشن جیت لیے

صدر ہوگوشاویز کی حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 23ریاستوں میں سے 19کی گورنر شپس بھی جیت لی


News Agencies December 18, 2012
صدر ہوگوشاویز کی حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 23ریاستوں میں سے 19کی گورنر شپس بھی جیت لی۔ فوٹو : فائل

وینر ویلا کے صدر ہوگوشاویز کی حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 23ریاستوں میں سے 19کی گورنر شپس بھی جیت لیں۔

قومی انتخابی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق حالیہ صدارتی انتخابات میں جماعت کی کامیابی کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ، سوشلسٹ پارٹی نے صدارتی انتخاب میں فتح کے ساتھ ساتھ 23 میں سے 19 ریاستوں کی گورنرشپس بھی جیت لی ہیں جبکہ 2پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے تاہم اپوزیشن جماعت ماضی کی 7 گورنرشپس کے بجائے ابھی تک فقط 2پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

جبکہ صرف 2یاستوں امیزوناس اور بولیور کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔دریں اثنا سوسلشٹ پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے شامی نژاد طارق العیسمی حالیہ انتخابات میں ایک صوبے کے سربراہ منتخب ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق لاطینی امریکا میں تیل پیدا کرنے والے دنیا کے پانچویں بڑے ملک وینزویلا میں عربی النسل سیاستدان کی کامیابی پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ طارق العیسمی اب تک اپنے آبائو اجداد کے دیس شام نہیں گئے تاہم ان کے رہنما ہوگو شاویز 2010 میں ان دنوں جنگ سے تباہ حال ملک شام کا دورہ کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں