ایک سالہ ’’قومی خدمت‘‘ یوسف کو 25 لاکھ روپے ملیں گے

بطوربیٹنگ کنسلٹنٹ اکیڈمیزکی سطح پرسرگرمیوں میں شامل ہونے کی ذمہ داری سپرد


Sports Reporter November 11, 2016
ان کو ایک برس کے معاہدے کی پیشکش ہو رہی ہے، اس کا انھیں 25لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

محمد یوسف کو ایک سال ''قومی خدمت'' کے بدلے میں 25لاکھ روپے حاصل ہونگے، سابق کپتان بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے اکیڈمیز کی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سخت ناقدین میں شمار کیا جاتا ہے، ٹی وی پر تبصروں کے دوران وہ پی سی بی کی پالیسیزکو آڑے ہاتھوں لیتے رہے ہیں، مگر اب ان کے لبوں پر خاموشی کا تالا لگانے کا روایتی نسخہ تلاش کرلیا گیا ہے، پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف سے معاملات تقریبا ًطے پا چکے ہیں، بس رسمی کارروائی باقی ہے، ان کو ایک برس کے معاہدے کی پیشکش ہو رہی ہے، اس کا انھیں 25لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، اپنے دور کے اسٹائلش بیٹسمین چند روز میں نجی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

سابق کپتان بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے اکیڈمیز کی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپس کے دوران بھی ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا،خاص طور پر انڈر 19کرکٹرز کی تکنیکی خامیاں دور کرنے کیلیے یوسف سے بڑی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں