جہانگیر خان ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر مقرر
جہانگیر خان آئندہ 4 برس اعزازی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے
لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیاہے۔
سابق عالمی چمپئین اسکواش اور پاکستانی لیجنڈ جہانگیر خان کو اسکواش کی عالمی تنظیم ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا آئندہ 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیا ہے، پاکستانی لیجنڈ اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم اس بار بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی جانب سے اس عہدے پر جہانگیر خان کو مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش میں ایک ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں جب کہ انہوں نےمسلسل 555 میچز میں کامیابی کو اپنے گلے لگایا، اس کے علاوہ جہانگیر خان نے 1982 سے 1991 کے درمیان 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن مقابلوں میں فتح حاصل کی۔