شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان

یوم لطیف کے موقع پر صوبائی حکومت کےماتحت ادارے اور تعلیمی مراکز بند رہیں گے


ویب ڈیسک November 11, 2016
سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس منایا جاتا ہے: فوٹو : فائل

ISLAMABAD: شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت نے 15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کے موقع پر 15 نومبر منگل کے روز تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 نومبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں