افغان خاتون شربت گلہ کا شناختی کارڈ بنانے والا نادرا پروسیسنگ آفیسر گرفتار

خصوصی عدالت نے عماد خان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک November 11, 2016
شربت گلہ پہلے ہی عدالت میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے کا اعتراف کر چکی ہے فوٹو: ایف آئی اے

افغان خاتون شربت گلہ اور ان کے گھر والوں کا جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنانے والے نادراپروسیسنگ آفیسر عماد خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شربت گلہ اور اس کے گھر والوں کو جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پروسیسنگ آفیسر عماد خان ایف آئی آر درج ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا تاہم اسے جمعے کی صبح پشاور کےعلاقے گلبہار میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ افغان مونا لیزا شربت گلہ پہلے ہی عدالت میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے کا اعتراف کر چکی ہے جب کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ پلوشہ آفریدی اور محسن احسان عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں