گورنرسندھ کا حلف اٹھاتے ہی سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی

طبیعت کی خرابی کے باعث گورنر سندھ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے، ترجمان گورنر ہاؤس


ویب ڈیسک November 11, 2016
طبیعت کی خرابی کے باعث گورنر سندھ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے، ترجمان گورنر ہاؤس ۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے.

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث وہ آج مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے اور وہ گورنر ہاؤس جانے کے بجائے ڈیفنس میں اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار قائد کی لفٹ خراب ہونے کے باعث گورنر سندھ حاضری دینے نہیں گئے کیوں کہ گورنر سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے جب کہ مزار قائد پر تعمیر ومرت کا کام جاری ہے ۔

1937 کو بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے 30 ویں گورنر ہیں، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے، 2008 میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان 14 برس تک سندھ کے گورنر رہے تھے تاہم ایوان صدر نے دو روز قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں