نیو دہلی4افرادنے اجتماعی زیادتی کے بعد طالبہ کو بس سے پھینک دیا

طالبہ کے دوست پر فولادی سلاخوں سے تشدد، دونوں کو چلتی گاڑی سے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے


AFP December 18, 2012
طالبہ کے دوست پر فولادی سلاخوں سے تشدد، دونوں کو چلتی گاڑی سے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے فوٹو: فائل

مسافر بس میں ایک طالبہ کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایااور چلتی گاڑی سے پھینک کر فرار ہوگئے۔

نیو دہلی میں اتوار کی شب ایک 23سالہ طالبہ اپنے دوست کے ہمراہ بس میں سوار ہوئی تو لڑکی کے دوست پر فولادی سلاخوں سے تشدد کے بعدلڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی اور دونوں کو چلتی گاڑی سے سڑک پر پھینک دیا گیاجس سے لڑکی شدید زخمی ہوئی ہے جسے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ اس واردات کے بعد شہر میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

9

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان میں بس کا عملہ بھی شامل ہے۔ پولیس افسر چھایا شرما نے صحافیوں کو بتایاکہ طالبہ اور اس کا دوست جب سوار ہوئے تو بس میں4سے زیادہ مسافر تھے لیکن اجتماعی زیادتی میں 4ملزمان کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔زیادتی کا شکار ہونیوالی طالبہ سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق ملزمان کے خاکے بنائے جار ہے ہیں۔ اس واقعے کے بعدنیو دہلی میں خواتین کے تحفظ کے مؤثر اقدامات کی شدت کے ساتھ ضرورت محسوس کی جارہی ہے، 2011میں دہلی میں خواتین سے زیادتی کے 568 واقعات رونما ہوئے جبکہ ممبئی میں218واقعات رپورٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں