لال مسجد آپریشنعدالتی تحقیقاتی کمیشن نے شہادتیں طلب کرلیں
26دسمبرتک شہادتیں جمع کرا دی جائیں،تمام متعلقہ افرادکوعدالتی کمیشن کی ہدایت
لال مسجد پر فوجی آپریشن کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شہادتیں طلب کرلی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کیے گئے ایک رکنی کمیشن نے وفاقی شرعی عدالت میں کارروائی کاآغازکرتے ہوئے تمام متعلقہ افراد کو 26دسمبرتک شہادتیں جمع کرانے کی ہدایت کی ۔
وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس پرمشتمل ایک رکنی کمیشن لال مسجد آپریشن کے اسباب، اس میں ہونے والی ہلاکتیں،ہلاک افراد کی شناخت اوران کی ورثاکوحوالگی اورمتاثرین کوریاست کی طرف سے کسی معاوضہ کی ادائیگی جیسے معاملات کی تحقیق کرے گا۔