’’ماہ میر‘‘ بھارت کے سالانہ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلیے نامزد ہدایتکار انجم شہزاد
ڈاکو منٹری فلم ’’ہیل بول‘‘ اور شارٹ فلم ’’لٹل ریڈ روزز‘‘ کو بھی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باوجود 3 پاکستانی فلمیں بھارت کے چھٹے سالانہ جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہوگئی ہیں جن میں ''ماہ میر'' سمیت ڈاکو منٹری فلم ''ہیل بول'' اور شارٹ فلم ''لٹل ریڈ روزز'' بھی شامل ہے۔
پاک بھارت کشید گی کے باوجود تین پاکستانی فلمیں بھارت کے چھٹے سالانہ جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہوگئی ہیں جن میں ہدایت کار انجم شہزاد کی فلم ''ماہ میر''، مبین انصاری کی ڈاکومنٹری فلم ''ہیل ہول'' اور عاصم عباسی کی شارٹ فلم ''لٹل ریڈ روزز'' شامل ہیں۔
ماہ میر کی نامزدگی سے متعلق انجم شہزاد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم"ماہ میر" کی بھارت کے جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہونے کی انتہائی خوشی ہے جس مقصد کے تحت فلم بنائی تھی وہ پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں تخیلاتِ میر لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی تھی اور ایک اچھی فلم بنانے کا ارادہ کیا تھا، فلم کی آسکر نامزدگی اور اب بھارت کے نمایاں ساکھ رکھنے والے ایوارڈز میں فلم کی نامزدگی دلی طمانیت کا احساس دے رہی ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز فوٹوگرافر اور دستاویزی فلمساز مبین انصاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ فلم کا فیسٹیول میں نمائش کا انتخاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ بہت پُر مسرت تجربہ ہے، جب گزشتہ برس ستمبر میں اس فلم پر کام شروع کیا تھا تو نہ میرے پاس کوئی کہانی تھی نہ کوئی خلاصہ، بس ایک کردار تھا، 6 ماہ پر محیط عرصے پر میرے کیمرے نے خود کہانی کو بُنا ہے۔
فلم ''ماہ میر'' کی کہانی مقبول شاعر میر تقی میر کے شاعری اور زندگی سے متاثر ہے، جس میں فہد مصطفیٰ اور ایمان علی نے مرکزی کردار ادا کیے۔ فلم ''ہیل ہول'' کی کہانی پاکستان میں صفائی کرنے والے مزدوروں پر مبنی ہے جب کہ فلم ''لٹل ریڈ روزز'' کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے جو لڑکوں کا روپ اپنا کر سڑکوں پر گلاب بیچتی تھی۔ فلم فیسٹیول کا آغاز اگلے سال 7 جنوری سے ہوگا جو 11 جنوری تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ رواں سال فلم "منٹو" بھی جے پور فلم فیسٹیول کے لیے پیش کی گئی تھی اور اس نے امیتبھ بچن کی فلم"پیکو" کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین اداکار اور بہترین فلم کی کیٹگری میںدو ایوارڈز حاصل کیے تھے۔