دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا دوسرا نمبر

پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں سب سے مضبوط نمبر جرمنی کا ہے۔


ویب ڈیسک November 13, 2016
پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں سب سے مضبوط نمبر جرمنی کا ہے۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: جرمنی کے باشندے دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ رکھتے ہیں کیونکہ وہ ویزہ کے بغیر 158 ملکوں میں جاسکتے ہیں جب کہ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں افغانستان سرِ فہرست ہے اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے کیونکہ سبز پاسپورٹ کی بنا پر صرف 27 ممالک کی سیر کی جاسکتی ہے۔

پاسپورٹ کے انڈیکس رینکنگ کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاسپورٹس کی اہمیت کو اسی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے کہ اس کا حامل ویزہ کے بغیر کتنے ممالک کا دورہ کرسکتا ہے۔ یہ عمل اس ملک کے باشندے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ آرٹن کیپٹل پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق جرمنی اس ضمن میں پہلے نمبر پر ہے جس کا حامل ویزا کے بغیر 158 ممالک میں جاسکتا ہے اور اسے پاسپورٹ کا ''ویزہ فری اسکور'' کا نام دیا گیا ہے۔

اس رینکنگ میں سویڈن دوسرے نمبر پر ہے جس کے پاسپورٹ کا ویزہ اسکور 157 ہے۔ افغانستان کا ویزہ پاسپورٹ اسکور 24 ہے یعنی اس کے حامل باشندے 24 ممالک میں بغیر ویزا جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان ہے جس کا ویزہ اسکور 27 ہے ۔ حیرت انگیز بات یہ ہےکہ کم ترین اہمیت کے پہلے 10 پاسپورٹس کا تعلق اسلامی ممالک سے ہے جن کی ترتیب یوں ہے اور ان کے سامنے ان کا ویزہ اسکور لکھا گیا ہے۔

1: افغانستان 24

2: پاکستان 27

3: عراق 29

4: شام 31

5: صومالیہ 31

6: جنوبی سوڈان 36

7: ایتھیوپیا 36

8: سوڈان 36

9: بنگلا دیش 37

10: ایران 37

دوسری جانب دنیا میں طاقتور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں جرمنی کے بعد سویڈن، فن لینڈ، فرانس، سوئزرلینڈ، اسپین، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں