لکی مروت اور باڑہ میں فورسز پر حملے2 اہلکار شہید3زخمی

مدی خیل کے قریب جھڑپ میں میجر بھی زخمی، خاصہ دار فورس کی چوکی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، جانی نقصان نہیں ہوا


Numaindgan Express December 18, 2012
مدی خیل کے قریب جھڑپ میں میجر بھی زخمی، خاصہ دار فورس کی چوکی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، جانی نقصان نہیں ہوا فوٹو : فائل

لکی مروت کے علاقے میں مدی خیل کے قریب سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور میجر سمیت 3 زخمی ہوگئے۔

اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ادھر شہید اہلکارکا جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ، ایف آر لکی کے قبائلی علاقے میں خاصہ دار فورس کی پکٹ بارودی مواد سے اڑا دی گئی تاہم جانی نقصان نہیںہوا۔ادھرباڑہ ملک دین خیل میں غنڈئی پوسٹ پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار سپاہی جہانگیر کوکی خیل شہید ہوگیا۔

16

سیکبورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں فورسز نے مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید فائرنگ کی گئی۔دریں اثناء ثناء نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پشاور ایئربیس حملے میں غیرملکی بھی شامل تھے جن کا تعلق ازبکستان اسلامی موومنٹ سے بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ہونیو الے ازبک دہشت گردوں کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں، دوسری پشاور میں غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں