صدراوباما کے دورصدارت کی 20 لاکھ تصاویرمیں سے چند دلچسپ تصاویر

صدراوباما کی بطور صدروائٹ ہاؤس میں قیام کے دوران آفیشل فوٹوگرافر پیٹی سوزا نے تمام تصاویر اتاریں۔


ویب ڈیسک November 11, 2016
صدراوباما کی بطور صدروائٹ ہاؤس میں قیام کے دوران آفیشل فوٹوگرافر پیٹی سوزا نے تمام تصاویر اتاریں۔۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو گرافر پیٹی سوزا نے صدر باراک اوباما کی بطور صدر وائٹ ہاؤس میں قیام کے دوران 20 لاکھ سے زائد تصاویر اتاریں تاہم انہوں نے ان میں سے اپنی پسندیدہ چند انتہائی دلچسپ تصاویر جاری کی ہیں۔



ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بین روڈیس 4 جولائی 2015 کو اپنی کمسن بچی کو وائٹ ہاؤس لے کر آئے تو بچی صدر اوباما کے اوول آفس میں زمین پر رینگنے لگی تو صدر اوباما سے رہا نہ گیا اور وہ بھی بچی کے ساتھ بچے بن کر زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور بچی کی آنکھوں میں دیکھ کر اسے مخاطب کرتے رہے۔ یہ نظارہ بھی فوٹوگرافر نے کیمرے میں محفوظ کیا۔



وائٹ ہاؤس میں موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر اجلاس سے قبل صدر اوباما پریشانی کا شکار ہیں جب کہ تصویر میں ان کے سینئر مشیر ڈیوڈ ایگزلروڈ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو گرافر پیٹی سوزا نے اس تصویر کو اپنی 20 لاکھ سے زائد تصاویر میں سے دلسچپ قرار دیا جب کہ اس تصویر کے حوالے سے فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد صدر اوباما کو ہشاش بشاش اور قہقے لگائے ہوئے دیکھا گیا تھا۔



وائٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر 15 نومبر 2012 کو صدر اوباما کی اولمپکس جیمناسٹک ٹیم کے ہمراہ لی گئی ایک دلچسپ تصویر جس میں خاتون کھلاڑی اور صدر اوباما پوز دے رہے ہیں۔



ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی آف کیرولینا کے دورہ کے موقع پر صدر اوباما کو لیپ ٹاپ پر تقریر کے نکات کے بارے میں بتایا جارہا ہے جسے پڑھ کر اوباما بے ساختہ ہنس رہے ہیں۔ یہ تصویر 24 اپریل 2012 کو لی گئی جسے فوٹو گرافر نے پھرتی دکھاتے ہوئے محفوظ کیا۔



یہ تصویر 14 فروری 2013 کو جارجیا کے ایک اسکول کے دورے کے موقع پر لی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر اوباما محدب عدسہ کے ساتھ بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔



وائٹ ہاؤس میں اپنا عہدے سنبھالنے کے بعد 3 دسمبر 2009 کو صدر اوباما کی یہ تصویر لی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ملازم کے ساتھ پنچے سے پنچا ملا کر ملازم کی خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں۔



دسمبر 2013 میں صدر اوباما چیف آف اسٹاف ڈینس میکڈونف کی صاحبزادی کی سالگرہ کے موقع پر کیک اٹھائے جارہے ہیں۔ اس تصویر کو بھی فوٹو گرافر نے اپنی 20 لاکھ تصاویر میں سے ایک دلچسپ قراردیا ہے۔



9 اگست 2010 کو صدر اوباما یونیورسٹی آف ٹیکساس کے دورہ کے موقع پر صدر اوباما کے ٹرپ ڈائریکٹر مارون نکلولس والی بال روم میں وزن تولنے والی مشین پر اپنا چڑھے تو صدر اوباما نے از راہ مزاح مشین پر صدر اوباما نے بھی پاؤں رکھ دیا جب کہ مارون نکلولس اپنا اضافی وزن دیکھ کر حیران رہ گئے اور قریب کھڑے ساتھی یہ منظر دیکھ کر ہنستے رہے۔ فوٹو گرافر نے اس دلچسپ منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔



26 مئی 2013 کو صدر اوباما اور ان کا اسٹاف جہاز سے ریاست اوکلوہا میں طوفانی بگولوں کے باعث ہونے والی تباہی کا فضائی جائزہ لے رہے ہیں۔



صدر اوباما کی 29 اگست 2014 کو اوول آفس میں لی گئی ایک تصویر جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی بریفنگ کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں