مردم شماری سے قبل حلقہ بندی مشکل ہے اجلاس بلالیا فخرالدین

کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کاکام فوج اور ایف سی جنوری میں شروع کریں گے


Monitoring Desk December 18, 2012
اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں نئی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے فوٹو اے پی پی / فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ جنوری میں کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فوج اور ایف سی انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا کام کریں گی، حلقہ بندیاں آسان نہیں، مگر یہ سپریم کورٹ کا حکم ہے، فوج سے باضابطہ رابطہ ہو چکا ہے۔ ایک ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نئی مردم شماری سے قبل حلقہ بندیاں مشکل کام نظر آتا ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے ۔

17

جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ادھر الیکشن کمشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کیلیے نئی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے، جس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نئی اسکیم کے مطابق دارالحکومت کے دو حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 538 کر دی گئی ہے، جن میں این اے 48 میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 197 سے بڑھا کر 285 کر دی گئی ہے اور این اے 49 میں بڑھا کر 253 کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں