گجرات میں پنجائیت کے حکم پر زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے خودکشی کرلی
پنجائیت نے باپ کے گناہ کے بدلے ملزم کی 20 سالہ بیٹی سے زیادتی کا حکم دیا تھا
جلال پور جٹاں میں پنجائیت کے حکم پر باپ کے گناہ کے بدلے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر لڑکی نے خود کشی کرلی جب کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
7 ماہ پہلے گجرات کی تحصیل جلال پور جٹاں میں لیاقت نے گاؤں کے محنت کش محمد بوٹا کی کم سن 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس پر انہیں جیل ہوگئی تاہم پنجائیت معاملے میں گودی اور صلح کے بدلے میں محمد بوٹا کو لیاقت کی 20 سالہ بیٹی سے زیادتی کا حکم دے دیا جس پر لیاقت راضی ہوگیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق محمد بوٹا نے پنجائیت کے حکم پر لیاقت کی 20 سالہ شادی شدہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کا شوہر بیرون ملک سے واپس آیا تو حقیقت کھل جانے کے ڈر سے لڑکی نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی، گھر والوں نے فوری طور پر لاہور کے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
دوسری جانب ایکسپریس پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق الزام عائد کرنے والے، محمد بوٹا اور پنجائیت کے لوگوں سے تفیتش جاری ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x51n1dg