کرک سیکڑوں والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

مہم ناکام ہونے کا خدشہ، شہریوں کو آمادہ نہ کیا گیا تو کئی کیسز سامنے آ سکتے ہیں.

مہم ناکام ہونے کا خدشہ، شہریوں کو آمادہ نہ کیا گیا تو کئی کیسز سامنے آ سکتے ہیں. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سیکڑوں والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوانے سے انکار کر دیا، سہ روزہ انسداد پولیو مہم ناکام ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرک کی مختلف یونین کونسلز میں سیکڑوں والدین نے پولیو ویکسین کے قطروں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے17دسمبر سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم میں بچوں کوویکسین کے قطرے پلوانے سے انکار کر دیا ہے۔




موصولہ اعداد وشمار کے مطابق یوسی لتمبر میں82، جہانگیری میں 35، جٹہ اسماعیل خیل میں44، جندری میں39 اور چوکارہ میں 24والدین انکاری ہیں جبکہ دیگر یونین کونسلز میں بھی انکاری والدین کی بڑی تعداد موجود ہے جس کے باعث مہم کی ناکامی کا خدشہ ہے اور اگر انکاری والدین کو آمادہ نہ کیا گیا تو کرک میں پولیو کے کئی کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔
Load Next Story