سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا فاروق ستار سے دبئی میں رابطہ

عشرت العباد خان نے فاروق ستار کو ملاقات کا پیغام بھجوایا لیکن ایم کیو ایم سربراہ نے معذرت کرلی،ذرائع


ویب ڈیسک November 12, 2016
عشرت العباد خان نے فاروق ستار کو ملاقات کا پیغام بھجوایا لیکن ایم کیو ایم سربراہ نے معذرت کرلی،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے رابطہ کیا اور کھانے پر مدعو بھی کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی پہنچنے پر وہاں پہلے سے موجود ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ملاقات کا پیغام بھجوایا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عشرت العباد خان نے فاروق ستار کو کھانے پر مدعو بھی کیا تاہم انہوں نے پاکستان واپسی کی فلائٹ شیڈول کے باعث معذرت کی اور کہا کہ میری فلائٹ کنفرم ہے اور میں پاکستان واپس جارہا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والو ں دنو ں میں سابق گورنر سندھ اور فاروق ستار کے درمیان اہم ملاقات کا امکان ہے اور غالب امکان ہے کہ یہ ملاقات پاکستان میں ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز وفاق کی جانب سے ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر مقرر کئے جانے کے بعد وہ دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔