حسن وقار رانا کی فلم ’’یلغار‘‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

دسمبر میں کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں لیکن میں کسی سے خائف نہیں،حسن وقار


Showbiz Reporter November 12, 2016
دسمبر میں کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں لیکن میں کسی چیز سے خائف نہیں ہوں، حسن وقار۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹرحسن وقاص رانا کی نئی فلم''یلغار''آئندہ ماہ ریلیز ہوگی، جس کے لیے انھوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

حسن وقاص رانا نے ایک ملاقات کے دوران '' ایکسپریس '' کوبتایا کہ فلم کی کاسٹ میں شان ، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائشہ عمر، ایوب کھوسو، گوہر رشید، بلال اشرف، سکندررضوی، ثنا بچہ، عظمی ٰ خان، عمیر جسوال اورعاشر عظیم شامل ہیں۔ فلم میں شان نے کرنل کا کردار نبھایا ہے جب کہ اپنی پہلی فلم ''وار'' کی طرح میں نے ''یلغار'' میں بھی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق اداکاری کی ہے لیکن میراکردار مختصر ہے۔

حسن وقاص رانا نے مزید کہا کہ دسمبر میں کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں لیکن میں کسی چیز سے خائف نہیں ہوں کیونکہ مجھے اپنے کام پر اعتماد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔