ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے نتائج دینا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے شہباز شریف

ہر افسر اور ذمہ دار کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک November 12, 2016
ہر افسر اور ذمہ دار کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، وزیراعلی پنجاب فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے متعدد بار احکامات جاری کئے گئے ہیں اس لئے اب نتائج دینا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ٹریفک نظام میں بہتری اور اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے پہلے بھی متعدد بار احکامات جاری کئے گئے اس لئے اب بہتر نتائج دینا متعلقہ اداروں اور محکموں کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں اور حکام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور سڑکوں پر ٹریفک کے رش کے باعث درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور اسے رواں دواں رکھنے کے لئے جدت اور انفرادیت کے تحت ایسے اقدامات کئے جاسکتے ہیں جس سے ٹریفک کے دباؤ میں بہتری لائی جاسکتی ہے، اگر ہر کام وزیراعلیٰ کو ہی کرنا ہے تو متعلقہ اداروں اور محکموں کا کیا کام ہے۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مجھے نتائج چاہیئیں بریفنگز نہیں، اس لئے ہر افسر اور ذمہ دار کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں