مصر اپوزیشن کا آج آئین اورریفرنڈم کیخلاف احتجاج کا اعلان
مجوزہ آئین پر ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں حکومتی جماعتوں کا کامیابی کا دعویٰ.
مصر کی اپوزیشن جماعتوں نے آئین اور ریفرنڈم کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
مجوزہ آئین پر ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں حکومتی جماعتوں نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے تاہم سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ نے غیر سرکاری نتائج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے 68 فیصد ووٹروں نے متنازع آئین کو مسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ریفرنڈم کے دوران دھاندلی اور بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔
محمد البرادعی اور امر موسیٰ سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریفرنڈم میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے خلاف آج تحریر اسکوائر سمیت تمام شہروں میں بھرپور احتجاج کریں۔ ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج میں 56.6 فیصد افراد نے مجوزہ آئین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ مصر میں ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 22 دسمبر کو 17 صوبوں میں ہوگی۔