محمد عامر کی رفتار میں کمی نہیں آئی سوئنگ ضرور کم ہوئی ہے وسیم اکرم

پیسر کو جب ایک اچھی وکٹ پر بولنگ کا موقع ملا تو مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ اتنی پریشان کن بات نہیں ہے، وسیم اکرم


Sports Desk November 12, 2016
آئی پی ایل کے 2،3ایونٹس کے بعد سے بھارت کو باصلاحیت کرکٹرز ملنا شروع ہوئے تھے، یہی کچھ پاکستان سپر لیگ بھی کرے گی۔ فوٹو: فائل

سابق پاکستانی آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی رفتار میں کمی نہیں آئی البتہ سوئنگ ضرور کم ہوئی ہے.

بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پیسر کو جب ایک اچھی وکٹ پر بولنگ کا موقع ملا تو مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ اتنی پریشان کن بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں 5 سالہ پابندی مکمل ہونے کے بعد اس سال جنوری سے دوبارہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے وہ اب تک 6 ٹیسٹ میچز میں 18،9 ون ڈے انٹرنیشنل میں 12اور13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 11وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم نے ایونٹ کو پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کیلیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے 2،3ایونٹس کے بعد سے بھارت کو باصلاحیت کرکٹرز ملنا شروع ہوئے تھے، ٹیلنٹ تو ان میں پہلے بھی موجود تھا لیکن بھرپور اعتماد بھی آگیا تھا کہ وہ بھی بڑے کھلاڑیوں اور بڑی ٹیموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، یہی کچھ پاکستان سپر لیگ بھی کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں