صدراوباما جمعرات کوصدارت کی دوسری مدت کا حلف اٹھائینگے

دوسری مرتبہ حلف اٹھانے کے بعد اوباما 4 بار حلف اٹھانیوالے دوسرے امریکی صدر ہونگے.

اس سے قبل فرینکلن روزویلٹ نے بھی 4 مرتبہ صدر منتخب ہونے پر 4 بار حلف اٹھایا تھا. فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR:
امریکی صدر بارک اوباما جمعرات کوصدارت کی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔

صدر اوباما امریکی تاریخ میں4 مرتبہ حلف اٹھانے والے دوسرے صدربن جائیں گے۔ پہلی بار2008میں صدر اوباما کے حلف اٹھانے کے دوران چیف جسٹس جان رابرٹس کی غلطی کی وجہ سے انھیں دوبارہ حلف اٹھانا پڑا تھا۔ اوباما امریکی صدارت کی دوسری مدت کے لیے 20 جنوری 2013کو وائٹ ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے اور پھر 21جنوری کو وائٹ ہاؤس کی سیڑھیوں پر عوام کے سامنے دوبارہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔




دوسری بار صدارتی حلف اٹھانے کے بعد صدر اوباما مجموعی طور پر 4 بار حلف اٹھانے والے دوسرے امریکی صدر بن جائیں گے۔ اس سے قبل فرینکلن روزویلٹ نے بھی 4مرتبہ امریکی صدر کا حلف اٹھایا تھا ، فرق صرف اتنا ہے کہ وہ 4مرتبہ صدر منتخب ہوئے تھے۔رواں سال ایسا 7ویں مرتبہ ہوگا جب ایک صدر نے پہلے اتوار کو حلف اٹھایا ہو اور پھردوسری مرتبہ کسی تقریب میں پیرکو حلف اٹھایا ہو۔

Recommended Stories

Load Next Story