عراق داعش نے 60 افراد کو قتل کردیا 40 لاشیں کھمبوں سے لٹکا دیں اقوام متحدہ

تمام افراد کومخبری کے الزام پرقتل کیاگیا، موصل میںفورسزاورشدت پسندوں میں شدید لڑائی جاری، ایمنسٹی

عراقی سیکیورٹی فورسز نے موصل کے ایک ضلع قدسیہ التھانیہ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

موصل میں عراقی فورسز اور داعش کے شدت پسندوں میں شدید لڑائی جاری ہے، اقوام متحدہ کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے موصل میں60 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور 40 لاشیںمخبری کے جرم میں کھمبوں سے لٹکادیں۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی موصل میںدولت اسلامیہ کی جانب سے موبائل فون کے استعمال پرلگائی جانے والی پابندی کو نظر انداز کرنے پرایک اورشخص کوبھی گولی ماردی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے دولت اسلامیہ میں نوجوانوں کی بھرتی پربھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیٹ نیوزکے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز نے موصل کے ایک ضلع قدسیہ التھانیہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔


عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موصل کو دولت اسلامیہ سے آزاد کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ موصل کے نزدیک واقع تاریخی مقام نمرود میں سرکاری فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور اس سے اس شہر میں موجود عالمی ثقافتی ورثے کے لیے خطرات پیدا ہوگئے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ عراق میں مقامی ملیشیا انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عراق میں سرکاری فوج کی معاون مقامی ملیشیا الحشد الشعبی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔
Load Next Story