امریکا کا اسرائیل کو 6900 اسمارٹ بم فراہم کرنے کااعلان
گولا بارود کی پہلی کھیپ کے علاوہ امریکا10ہزاربموں سمیت 30 ہزارگولے مزید فراہم کریگا.
غزہ پرمسلط کردہ حالیہ جنگ کے باعث خالی ہونے والے اسرائیلی اسلحہ گوداموں کو بھرنے کے لیے امریکا نے صہیونی فوج کو 650 ملین مالیت کے 6900 اسمارٹ بم فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق گولا بارود کی پہلی کھیپ کے علاوہ امریکا، مشرق وسطی میں اپنے اہم اتحادی کو 10 ہزاربموں سمیت 30 ہزارگولے مزید فراہم کرے گا۔ عسکری ذرائع کے حوالے سے صہیونی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگان' تل ابیب کو نیا گولا بارود فراہم کر کے غزہ جنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے کے بعد پیدا ہونے والی کمی دورکرنا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ غزہ پرمسلط 8 روزہ جنگ میں اسرائیل نے 1500 فضائی حملے کیے جن میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہزاروں بم اور دوسرا مہلک گولا بارود استعمال کیا گیا۔ اسرائیل فوج کے حملوں میں 200 فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار زخمی ہوئے۔