شام میں تشددجاری مزید 98 ہلاکباغیوں کاحماپر حملہ
اقوام متحدہ کے مبصرین کوکیمیائی ہتھیاروں سے بچاؤکی کٹس فراہم ،اطالوی انجینئراغوا۔
شام میں پیرکوجاری رہنے والے تشددمیں مزید98 افرادہلاک ہوگئے۔باغیوں نے وسطی شہرحماپربڑا حملہ کردیاہے اورسرکاری فوجیوں کوہتھیارڈالنے کیلئے آج تک کی مہلت دی ہے۔
باغی کئی چھاؤنیوں کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔شامی فضائیہ نے دمشق کے آس پاس مختلف ٹھکانوں پربمباری جاری رکھی،ادھراقوام متحدہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے باعث شام میں تعینات اپنے مبصرین کوان ہتھیاروں سے بچاؤکی کٹس فراہم کردی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے فلسطینی مہاجرکیمپ پربمباری کے بعد کشیدگی کے مزیدپھیلنے کے خلاف خبردارکیاہے۔
شام کے وزیراعظم وائل الحلاقی پیرکوحلب پہنچ گئے جہاؒں انھوںنے صورتحال کا جائزہ لیا۔ساحلی شہرلتاکیہ سے ایک اطالوی انجینئراپنے دوساتھیوں سمیت اغوا ہوگئے ہیں۔