ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری کئی شہروں میں توڑ پھوڑ

ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی نہیں چلے گی، فلوریڈا میں مظاہرین کا پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج


ویب ڈیسک November 12, 2016
ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی نہیں چلے گی، فلوریڈا میں مظاہرین کا پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج۔ فوٹو: فائل

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ امریکا کے کئی شہروں میں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ہی امریکی عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔ ریاست فلوریڈا جہاں ٹرمپ معمولی برتری سےجیتے تھے وہاں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کر دیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جیت کے بعد مظاہرے غیر منصفانہ ہیں

اس موقع پر پولیس کی گاڑیاں بھی مظاہرین کے اطراف موجود تھیں اور پولیس اہلکار موٹرسائیکلوں پر بھی ہجوم کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ ادھر جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں