انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی
عدالت کا اشتعال انگیز تقاریر کیس میں میئر کراچی کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں دائر درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے میئر کراچی کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کسی میں ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے، وسیم اختر
واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور سانحہ 12 مئی سمیت 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے جب کہ ایک مقدمہ اب بھی ان کی رہائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x51r09p_waseem-akhter_news